58

امریکی صدر ٹرمپ نے بالآخر ماسک پہن ہی لیا

صدر ٹرمپ نے ہفتے کو ایک فوجی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج زخمی فوجیوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز سے ملاقات کے دوران پہلی مرتبہ کسی عوامی مقام پر فیس ماسک پہنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس سے قبل ماسک پہننے یا دوسرے امریکیوں کو ماسک پہننے کی ترغیب دینے سے انکار کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ماسک پہننا یا نہ پہننا ہر انسان کی ذانی پسند، نہ پسند پر منحصر ہے۔

پہلی بار ماسک پہننے سے متعلق وضاحت پیش ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی ماسک پہننے کے خلاف نہیں تھے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اس کے لیے مناسب وقت اور جگہ ہوتی ہے۔ انکے بقول ہسپتال بھی ایسی جگہ ہے جہاں ماسک پہننا ضروری ہے۔ یہاں آپ کو بہت سے لوگوں سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔ یہاں صحت یاب لوگوں کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد بھی متاثر ہوتے ہیں لہذا یہاں ماسک پہننا لازمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں