96

سویڈش سکول جہاں ماحولیاتی وجوہات کی بنا پر گوشت کو کھانے کے مینیو سے نکال دیا گیا ہے۔

گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج پر قابو پانے کیلئے اور طلباء کی اچھی صحت کیلئے کئی سویڈش سکول اپنے دوپہر کے کھانے سے گوشت کی ڈشز ختم کررہے ہیں۔

سٹاک ہوم کے گلوبلا سکول نے اگلے دس سالوں کیلئے بغیر گوشت والا کھانے کا مینیو تیار کرلیا ہے، باورچی میگنس نائیس نے بتایا ہے کہ باورچی خانے میں تیار ہونے والے کھانوں کی نوے فیصد منظوری طلبا کی شفارشات سے کی گئی ہے۔

سویڈش قانون کے مطابق سکولوں میں کھانا غذائیت بخش ہونا ضروری ہے۔ سویڈش قومی فوڈ ایجنسی نے اپنی اپریل کی سفارشات میں سکولوں میں زیادہ سے زیادہ سبزیاں پکانے پر زور دیا ہے، ریڈیو سویڈن کے ساتھ ایک انٹرویو میں نیشنل فوڈ ایجنسی کی ایڈوائزر اُلریکا بلیک لوند اور گلوبلا سکول کے بچوں نے بات کرتے ہوئے کھانے کے مینیو میں تبدیلی کی حمایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں