100

سویڈش کرونا حکمت عملی مستقبل کا بہترین ماڈل ہوسکتا ہے، ڈبلیو ایچ او

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈبلیو ایچ او نے سویڈن کی کرونا وائرس کووڈ 19 سے مقابلہ کرنے کی حکمت عملی کو ہائی لائیٹ کرتے ہوئے کہا ہے سویڈش حکمت عملی تمام ممالک کیلئے مستقبل کی بہترین حکمت عملی ہوسکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی امور کے اعلی سطح کے ماہر ڈاکٹر مائک ریان نے ایک ورچوئل نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن نے باقی ممالک کی طرح مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے دفاتر سکول اور شاپنگ سنٹرز کھلے رکھنے کی پالیسی اپنائی ہے، جو باقی ممالک کیلئے مستقبل میں قابل تقلید ہے۔

سویڈن نے ملک کے اندر بسنے والی مختلف کمیونیٹیز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اس بات کی آزادی دی ہوئی ہے کہ اگر وہ چاہئیں تو مناسب سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے اپنے روزمرہ کے کام سرانجام دے سکتے ہیں، سویڈن نے جو مضبوط پبلک ہیلتھ پالیسی اپنائی ہے، مستقبل میں باقی ممالک بھی اسے اپنا کر وباؤں پر قابو پا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں