101

ناخن چبانے کی عادت سے برطانیہ میں جان لیوا انفیکشن

میل آن لائن کے مطابق گلاسگو کے 48سالہ شخص سٹیون مک ڈونلڈ سالہا سال سے ناخن چبانے کی لت میں مبتلا تھا۔ گزشتہ دنوں اس نے اپنی شہادت والی انگلی کا ناخن اس قدر چبا ڈالا کہ موت کے منہ میں جاتے بال بال بچا۔ رپورٹ کے مطابق اس کی انگلی پر ایک بہت بڑا چھالا بن گیا جس میں پیپ بھری ہوئی تھی۔ اگلے دن اس کے اسی بازو پر اسی طرح کا ایک چھالا بن گیا۔ ان چھالوں سے اسے شدید تکلیف ہو رہی تھی جس پر اس کی 47سالہ بیوی کیرن اسے ہسپتال لے گئی۔

ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کے ٹیسٹ کرکے انکشاف کیا کہ اسے ناخن چبانے کی وجہ سے ایک جان لیوا قسم کی انفیکشن پیرونیکیا ہو گئی ہے، یہ انفیکشن اس کے خون میں اس قدر پھیل چکی ہے کہ اس کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اسے اینٹی بائیوٹکس کی بڑی مقدار دے کر فوری طور پر ایمرجنسی ریفر کر دیا جہاں اس انگلی کا آپریشن کرکے اس سے پیپ نکالی گئی اور صفائی کی گئی۔

اب سٹیون روبہ صحت ہے، اپنی اس ناخن چبانے والے عادت کے متعلق سٹیون کا کہنا تھا کہ میری ایک معمولی سی غلطی سے میری زندگی داؤ پر لگ گئی۔اس سے مجھے ایسا سبق ملا ہے کہ آئندہ میں زندگی میں کبھی ناخن چبانے کی حرکت نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں