58

وہ کھانا جو مردانہ قوت کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے، امریکی رپورٹ

امریکی یورالوجسٹ ڈاکٹر ایرن سپٹز کی سربراہی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اس معاملے پر ایک تحقیق کی ہے اور اس کے نتائج اس ڈاکومنٹری میں بیان کیے ہیں۔ ڈاکٹر ایرن نے ڈاکومنٹری میں بتایا کہ سبزی خوری مردوں کی جنسی صحت کے لیے اس قدر فائدہ مند ہے کہ صرف ایک وقت کے کھانے میں گوشت سے پرہیز کرنے اور صرف سبزیاں کھانے سے ہی ان کی جنسی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر ایرن کا کہنا تھا کہ ”جب ہم مرد کی خصوصیات کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارے ذہن میں طاقت، قوت برداشت، جنسی قوت اور افزائش نسل کی صلاحیت وغیرہ کا خیال آتا ہے۔ یہ وہ خصوصیات ہیں جو مرد کو مردانگی بخشتی ہیں لیکن جو مرد گوشت خور ہوتے ہیں ان میں یہ صلاحیت سبزی خوروں کی نسبت کم ہوتی چلی جاتی ہیں۔ اپنی تحقیق اور اسی موضوع پر کی گئی دیگر درجنوں تحقیقات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ جو لوگ جتنے زیادہ سبزی خور ہوتے ہیں ان میں اتنی ہی زیادہ مردانگی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر ایرن نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ سبزی خوری سے انسان کا نظام دوران خون بہتر ہوتا ہے اور یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ مردوں کے جسم میں خون کا بہاﺅ جتنا زیادہ بہتر ہو گا ان کی جنسی صحت بھی اتنی ہی اچھی ہو گی۔ چنانچہ یہی وجہ ہے کہ سبزی خوری براہ راست مردوں کی جنسی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے۔ جو مرد عضو مخصوصہ کی ایستادگی کے مسئلے کا شکار ہیں انہیں اپنی خوراک پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ انہیں اپنے مجموعی طرز زندگی پر بھی غور کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر ان کا وزن کتنا ہے، وہ سگریٹ پیتے ہیں یا نہیں، ورزش کرتے ہیں یا نہیں، ان میں کوئی ایسی بیماری تو نہیں جو ایستادگی میں مانع ہو رہی ہوں وغیرہ وغیرہ۔ اس عارضے کے شکار مردوں کو فوری طور پر گوشت خوری اور سگریٹ نوشی ترک کر دینی چاہیے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنی چاہیے اور خود کو ذہنی تناﺅ سے بچانے کی سعی کرنی چاہیے۔ یہ کام کرنے سے مردوں کا عضو مخصوصہ کی ایستادگی کا مسئلہ خودبخود ختم ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں