132

پاکستان اور کیوبا کے درمیان ویزے کی شرط ختم

پاکستان اور کیوبا کے درمیان ویزے کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں پاکستان کیجانب سے سیکریٹری داخلہ اعظم سلیم جبکہ کیوبا کیجانب سے پاکستان میں تعینات کیوبن سفیر گیبرل لاپوتے نے شرکت کی اور معاہدے پر دستخط کیے،تقریب میں کیوبا کے نائب صدر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک ہوئے ،معاہدے کا اطلاق سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد اور سفارتی افراد پر ہوگا، خصوصی یا سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ وزیر خارجہ نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، معاہدے سے پاکستان اور کیوبا کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں