56

ٹرمپ مودی پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے خاتمے کیلئے دباؤ ڈالیں۔ امریکی سینیٹرز

چار امریکی سینیٹر ز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ مقبوضہ کشمیر میں کرفیوہٹانے کیلئے مودی پر دباؤ ڈالیں ۔ ٹرمپ کے نام اپنے ایک خط میں چار امریکی سینیٹرز وین ہولن، لنزےگراہم، ٹوڈیونگ اوربین کارڈن نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت سے کشمیریوں کوریلیف مل سکتا ہے، ہر گزرتے وقت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مشکل ہوتی جارہی ہے ،ٹرمپ مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں، اور مواصلاتی نظام کی بحالی کیلئے مودی سے ملاقات کریں اور اس سے جموں وکشمیر سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کیلئے دباؤ ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں