349

سعودی بادشاہ سلمان کی بیٹی کو پیرس میں مزدور کو پاؤں چومنے کیلئے مجبور کرنے پر سزا

سعودی شاہ سلمان کی بیٹی اور محمد بن سلمان کی بہن شہزادی حصہ بنت سلمان 2016 میں حصہ سیر و تفریح کیلئے پیرس میں ارب پتی شخصیات کے پسندیدہ مقام فوش ایوینیو پر واقع لگڑری اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں۔اس اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل پر اشرف عید نامی پلمبر کام کررہا تھا، اچانک اسے پانچویں منزل پر واش بیسن ٹھیک کرنے کیلئے بلایا گیا۔اشرف نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ جب وہ بیسن ٹھیک کرنے پہنچا تو اس نے واش روم کی کچھ تصاویر لیں جوکہ اس کے کام کا حصہ تھا تاہم شہزادی نے اسے تصویریں لیتے ہوئے دیکھ لیا اور طیش میں آگئیں۔اشرف نے مزید بتایا کہ شہزادی نے اپنے باڈی گارڈ کو بلایا جس نے اس پر تشدد کیا۔

شہزادی حصہ بنت سلمان پر یہ مقدمہ رواں برس جولائی سے چل رہا تھا جبکہ یہ واقعہ 2016 میں پیش آیا۔سعودی شاہ سلمان کی بیٹی اور محمد بن سلمان کی بہن پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے اپنے باڈی گارڈ رانی سعیدی کو پلمبر اشرف عید کو پیٹنے کے احکامات دیے۔ شہزادی حصہ پر ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا، 10 ماہ قید کی معطل سزا کے ساتھ ان پر 11 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔45 سالہ شہزادی ٹرائل کے دوران کبھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور انہیں کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں