212

آنکھوں کے گرد حلقے اور سوجن کا علاج

ہماری کچھ عادات کی وجہ سے ہم صحت کے مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں جبکہ موجودہ فضائی آلودگی کی وجہ سے بھی ہماری جلد،پھیپھڑے اور دیگر اعضاءمتاثر ہوتے ہیں، آنکھوں کے گرد حلقے بھی انہیں میں سے ایک ہے۔آنکھوں کے گرد حلقوں کی وجہ رات کو دیر سے سونا یابہت زیادہ کام ہوسکتا ہے لیکن اگر یہ حلقے یا سوجن بلا وجہ ہو تو یہ ایک تشویشناک بات ہے اور آپ کو اپنے کھانے کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

ماہرین چشم کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے گرد سوزش اور حلقے اس وقت بھی پیدا ہوتے ہیں جب ہماری آنکھوں کی پتلی کے نیچے کچھ فاسد مادے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔اس کی دیگر وجوہات میں سے ایک زیادہ نمک کا استعمال ہے۔اگر آپ کو بلاجہ آنکھوں کے گرد سوجن اور سوزش ہو رہی ہے تو اپنے کھانے میں نمک کم کردیں۔اسی طرح بازاری سنیکس جن میں سوڈیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آنکھوں کے گرد حلقے اور سوجن کا علاج” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں