61

مریم نواز کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

چودھری شوگر ملز اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کیخلاف اہم شواہد سامنے آگئے ہیں۔ نیب نے مریم نواز کے اکاؤنٹ میں آنیوالی ٹی ٹی کی تفصیلات واضح کر دی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہان کے اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے کروڑوں روپے کی ٹی ٹی منتقل ہوئی۔دنیا نیوز کے مطابق  مریم نواز کے اکاؤنٹ ایم سی بی گارڈن ٹاؤن لاہور میں بیرون ملک سے کروڑو ں روپے کی ٹی ٹی آئی۔ 1 فروری 2008ء کو 78 لاکھ 87 ہزار 914 روپے کی ٹی ٹی آئی آئی جبکہ 11 جون 2008ء کو 1 کروڑ 91 لاکھ 24 ہزار 924 مریم نواز کو بیرون ملک سے رقم آئی۔20 جون 2008ء کو 1 کروڑ 49 لاکھ 12 ہزار 280 روپے مریم نواز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، 5 جنوری 2009ء کو 1 کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار 746 روپے مریم نواز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔28 دسمبر 2016ء کو 99 لاکھ 71 ہزار کی ٹی ٹی بیرون ملک سے مریم کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔ 2016ء میں مریم نواز کے ایچ بی ایل شریف ایجوکیشن کمپلیکس کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے پیسے آئے۔

نیب نے مریم نواز سے جائیداد کی خریداری سے متعلق بھی جوابات مانگے ہیں۔ نیب لاہور کے مطابق مریم نواز شریف نے مختلف جگہوں پر زمین کی خریداری کی۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے چار مختلف موضع جات میں 1 ہزار 496 کینال زمین خریدی۔ مریم نواز نے ایک موضع میں 12 مرلے زمین کی خریداری کی۔ ان کی جانب سے موضع سلطانکے میں 1087 کنال 6 مرلے زمین خریدنے کا انکشاف ہوا۔مریم نواز نے موضع مل میں 333 کینال 3 مرلے جگہ خریدی جبکہ موضع بدوکی سانی میں 62 کنال 2 مرلے جگہ خریدی۔ اس کے علاوہ موضع اصل لکھوال میں 14 کنال 1 مرلہ زمین خریدی گئی۔نیب نے مریم نواز سے مراسلے میں کہا ہے کہ وہ بتائیں زمین کی خریداری کے لئے پیسے کہاں سے آئے؟ نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو مکمل ریکارڈ اور سوالات کے جوابات کے ساتھ طلب بھی کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں