sikh-joke 65

جاب انٹرویو میں سکھ نوجوان کا ایسا جواب کہ افسر سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔ ۔ ۔

کسی کمپنی میں اِنٹرویو دینے کے لئے ریاضی میں کمزور دو سکھ دوست تیار بیٹھے تھے، کی اسی دوران پہلے ایک دوست کا نمبر آیا اور وه اندر داخل ہُوا۔آفیسر: فرض کرو آپ ٹرین میں سفر کر رہے ہو اور اچانک آپ کو گرمی لگے تو آپ کیا کرو گے؟

طالب علم: میں کھڑکی کھول دُوں گا۔

آفیسر: بہت خُوب، اَب بتاؤ کہ اگر وه کھڑکی 1.5 اسکوئر میٹر ہے اور ڈبے کا حجم 12 کیوبک میٹر ہے اور ٹرین 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب کی طرف جا رہی ہو اور اگر ہوا جنوب سے 5 میل فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈبے میں داخل ہو رہی ہو تو پُورا ڈبہ ٹھنڈا ہونے میں کتنا وقت درکار ہو گا؟

طالب علم نے کوشش کی مگر جواب نہ دے سکا اور وه فیل ہو گیا۔

باہر آ کر اُس نے وہی سوال اپنے دُوسرے سردار طالبعلم دوست کو بتایا
اب سردار کی بارى آئی۔

آفیسر سردار سے: مان لو آپ ٹرین میں سفرکر رہے ہو اچانک آپ کو گرمی لگے تو کیا کرو گے؟

سردار: میں اپنا کوٹ اُتار دُوں گا۔

آفیسر: پھر بھی آپ کو گرمی لگے تو کیا کرو گے؟

سردار: میں اپنی شرٹ اُتار دُوں گا۔

آفیسر: (چڑ کر) پھر بھی آپ کو گرمی لگے تو کیا کرو گے؟

سردار: میں اپنی بُنیان اُتار دُوں گا۔

آفیسر: (غُصے میں) اگر پھر بھی گرمی لگے تو؟

سردار: توں پاویں مینوں قتل کر دے میں کھڑکی نئیں اوں کھولنی ۔ ۔🤣🤣🤣۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں