sunset in baltic sea 79

بالٹک سمندر میں سورج غروب ہونے کا منظر

بالٹک سی (Baltic Sea) سویڈن، فن لینڈ، اسٹونیا، رشیا، لتھوانیا، پولینڈ، جرمنی اور ڈنمارک کے درمیان واقع ہے۔ بالٹک سمندر شاید دنیا کا ساکن ترین سمندر ہے، جہاں سمندر کی لہریں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں اور سال کے کم ازکم پانچ مہینے سویڈن اور فن لینڈ کے درمیان اس سمندر کا اوپر والا حصہ برف سے جما رہتا ہے، اور بحری جہاز کے چلنے کے راستوں کو برف توڑنے والے خاص جہازوں سے وقتاً فوقتاً صاف کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سمندر میں جہازوں کی آمدورفت سارا سال بغیر کسی وقفے کے جاری رہتی ہے۔

سٹاک ہوم میں رہنے والے لوگ اکثر کروس شپس پر ہمسایہ ممالک میں سفر کرتے رہتے ہیں، ایسے ہی ایک سفر کے دوران کھلے سمندر کے اندر ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب سورج غروب ہو رہا تھا، میلوں دور پانی کے اندر سورج غروب ہونے کا یہ منظر اتنا دلکش اور شاندار تھا کہ اسکی خوبصورتی کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرنا مشکل کام تھا، لیکن تصویر کھینچنے والے دوست نے پھر بھی کمال کر دیا ہے۔

کچھ تو ہو رات کی سرحد میں اترنے کی سزا

گرم سورج کو سمندر میں ڈبویا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں