237

زبان کا گھاؤ

شوگر کے مریضوں میں ہاتھ اور پاؤں کی پشت پر بظاہر زخم نہ ہونے کے باوجود جلد کے نیچے ہر وقت درد ہوتا رہتا ہے۔ اسے ڈائبیٹک نیوروپیتھی کہتے ہیں۔ آسان زبان میں اسکا مطلب دماغ کی طرف پیغام بھیجنے والے Nerve Cells کا زخمی ہو جانا ہوتا ہے۔

ایسا تب ہوتا ہے جب بداحتیاطی کی وجہ سے شوگر لیول بہت زیادہ بڑھ جائیں۔ انسولین کا انجیکشن لگانے سے شوگر لیول کم تو ہو جاتے ہیں مگر ایسا ہونے سے Nerve Cells زخمی ہو جاتے ہیں، جنکا کوئی علاج نہیں ہے، سوائے اسکے کہ مریض کو فائبر والی غذا زیادہ دی جائے تاکہ مزید ایسا ہونے سے بچا جاسکے۔

اسکی مثال جسم پر لگے ہوئے چھُری، تیر یا تلوار کے زخم یا بُری اور ناشائستہ زبان سے ادا کئے ہوئے جملے کی طرح ہے۔ چھری تلوار کا زخم تو علاج کروانے سے بھر جاتا ہے مگر بدزبانی سے دکھائے گئے دل کا زخم کبھی نہیں بھرتا اسے صرف اچھا اخلاق اور بےلوث محبت ہی بھر سکتی ہے۔ اپنے اردگرد موجود لوگوں کا خیال رکھیں، ان سے اچھی زبان میں بات کریں۔

شعور کی بہترین شکل یہ ہے کہ انسان اپنے جذبات پر قابو پائے اور بُرے اخلاق کا جواب اچھے اخلاق سے دے۔ ایسا کرنے سے آپ اپنے بدترین دشمن کو بھی اعلیٰ اخلاق سے اچھا دوست بنا سکتے ہیں۔

چھری کا تیر کا تلوار کا تو گھاؤ بھرا

لگا جو زخم زباں کا رہا ہمیشہ ہرا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں